آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو اوباش ملزمان گرفتار

05-19-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان گلی میں کھیلتے ہوئے بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر والد موقع پر پہنچ گیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق اے ایس پی شاہزیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم زین مسیح کو وقوعہ کے روز ہی گرفتار کر لیا، جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم اشفاق عرف چھاکو کو ایک روز بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔