ڈرین ڈی سلٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، واسا کا ڈرائیور جاں بحق

05-18-2026

(لاہورنیوز) واسا علامہ اقبال ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ، ڈرین ڈی سلٹنگ کے دوران واسا کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

  سبزہ زار میں نالے کی صفائی کے دوران ایکسکیویٹر نرم زمین دھنسنے سے نالے میں جا گرا، ایکسکیویٹر کی زد میں آ کر واسا کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واسا کی کرین کے ذریعے ایکسکیویٹر اور ڈرائیور کی لاش نالے سے نکال لی گئی، حادثہ علامہ اقبال ٹاؤن ڈائریکٹریٹ کی حدود میں ڈرین صفائی آپریشن کے دوران پیش آیا۔ واسا حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں، نالے کی صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔