لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

05-18-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ چند روز تک گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 19 مئی کے بعد رات کے اوقات میں ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں کل سے 22 مئی تک بادل برسنے کے امکانات موجود ہیں۔