چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھارت جائیں گے یا نہیں ؟ رواں ہفتے اہم فیصلہ متوقع
05-18-2026
(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھارت جائیں گے یا نہیں ؟ رواں ہفتے اہم فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی رواں ہفتے ملاقات ہونے کا امکان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات اسلام آباد میں ہو گی جبکہ ملاقات محسن نقوی کی ایران سے واپسی پر ہو گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں محسن نقوی آئی سی سی کی جانب سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت کے حوالے سے بات کریں گے۔ واضح رہے آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا اجلاس 30 اور 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے، آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو 31 مئی کو احمد آباد میں شیڈول آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے "ان پرسن" دعوت دے رکھی ہے۔