ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
05-18-2026
(ویب ڈیسک) چین میں ہونے والی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کی 7 رکنی ٹیم میں 5 مینز اور 2 ویمنز پلیئرز شامل ہیں، سحرش علی اور ماہنور علی دونوں بہنیں گرلز انڈر 15 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جبکہ بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز، انڈر 17 میں نعمان خان اور انڈر 13 میں مصطفیٰ خان کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بوائز انڈر 15 کیٹیگری میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 مئی تک چین میں کھیلی جائے گی۔