شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

05-17-2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے کوٹ لکھپت میں پولیس اہلکاروں اور خواجہ سراؤں کیخلاف شہری کو مبینہ طور پر لوٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گی۔

پولیس کے مطابق قصور کے رہائشی بلال احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے خواجہ سرا ماہی، خوشی اور کشمالہ  نے ٹریپ کر کے ایک کوارٹر میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں واش روم میں بند کر دیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق جب متاثرہ شہری کو واش روم سے باہر نکالا گیا تو وہاں چار پولیس اہلکار موجود تھے، الزام ہے کہ اہلکاروں نے شہری سے 11 ہزار روپے رشوت لی اور بعد ازاں اسے چھوڑ دیا۔ مقدمے میں پولیس اہلکاروں وقاص، سلیمان، عمیر اور عرفان سمیت خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کے بعد چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خواجہ سرا موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔