ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27مئی بروز بدھ کو ہوگی

05-17-2026

(لاہورنیوز) ذوالحج 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر جبکہ عیدالاضحٰی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔

  رویت ہلال کمیٹی کا کراچی محکمہ موسمیات میں اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، اسی طرح زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے۔ اجلاس کے بعد چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عید الاضحی بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی۔