لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی، آگ پر قابو پا لیا گیا
05-17-2026
(لاہور نیوز) لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے فیکڑی ایریا میں پرانے کپڑوں کے گودام میں ہونیوالی آتشزدگی کے بعد فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔
فائربریگیڈ حکام کےمطابق دوسرے فلور پر لگی آگ کو بھجادیا گیا ہے، فاٰربریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، بلڈنگ کے کچھ حصوں میں آگ کے شعلے موجود ہیں جس پر جلد قابو پا لیں گے۔ ریسکیو 1122 کےمطابق کچھ حصوں میں پاکٹس ہیں جن کو کنٹرول کیا جارہا ہے تاہم کچھ دیر میں کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔