مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمی کاردار جم کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی

05-17-2026

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمی کاردار جم کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی، ابتدائی طبی امداد لینے کے بعد سروسز ہسپتال روانہ ہو گئیں۔

لیگی ایم پی اے عظمیٰ کار دار کا کہنا تھا کہ روٹین میں ایکسرسائز کیلئے جمخانہ کلب آتی ہوں، آج وزن کی ٹریننگ کے دوران راڈ ٹھیک سے بند نہیں کر پائی. انہوں  نے مزید کہا کہ عمومی طور پر میرا ٹرینر میرے ساتھ ہوتا ہے، ٹرینر ان چیزوں کا اچھے سے خیال رکھتا ہے، ٹرینر کی عدم موجودگی کے باعث خود ٹھیک سے پن نہیں لگا پائی، جس کے باعث راڈ سر پر آ کر لگا۔