گینگ ریپ متاثرہ مریم کے اہلخانہ کی پی پی پی لاہور کے صدر سے ملاقات
05-17-2026
(لاہور نیوز) گینگ ریپ کا شکار 18 سالہ مریم کے اہلخانہ نے فیصل میر سے ملاقات کی، جس میں متاثرہ خاندان کو درپیش مسائل اور انصاف کی فراہمی سے متعلق گفتگو کی گئی۔
پیپلز پارٹی کے صدر فیصل میر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات میں کہا کہ لاہور میں 18 سالہ مریم کے ساتھ گینگ ریپ کے ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم کے ساتھ ہونے والا ظلم صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے پنجاب کے ضمیر پر حملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر لاہور جیسے شہر میں گینگ ریپ متاثرہ لڑکی کو انصاف نہیں مل سکتا تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں۔ متاثرہ خاندان کو قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، اس موقع پر مجید غوری اور مقصومہ بخاری بھی موجود تھے۔