معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا: گورنر پنجاب
05-17-2026
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) ملک کی بہتری کے لیے مل کرکام کررہی ہیں، معرکہء حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کا مُورال بلند ہوا ہے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن ملک کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔