گراسری سٹوروں کو آئندہ بھی لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا جائے: لاہور کامرس چیمبر
05-17-2026
(ویب ڈیسک) لاہور شہر میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مارکیٹیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گراسری سٹورز کو آئندہ بھی لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر لاہور چیمبر کے مطابق گراسری سٹورز بنیادی اشیائے خورونوش کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ ان میں سبزیاں، پھل، ادویات اور راشن جیسی ضروری اشیاء دستیاب ہوتی ہیں۔ اس موقع پر نائب صدر لاہور چیمبر اور خرم لودھی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تشکر کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کو کھلا رکھنے سے عوام کو سہولت ملے گی اور کاروباری سرگرمیاں بھی بہتر ہوں گی۔