مریم نواز کی آذربائیجان کے بابائے قوم حیدر علی کے مقبرے پر حاضری

05-17-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا، انہوں نے آذربائیجان کے بابائے قوم حیدر علی کے مزار پر حاضری دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بابائے قوم کے مقبرے پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے آذربائیجان کی ترقی اور پاک-آذربائیجان دوستی کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب یاد گار کوچہ شہداء پہنچیں جہاں انہوں نے آذربائیجانی شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ آزادی اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں اور پاکستان آذربائیجان کے عوام اور ان کے شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔