لاہورسمیت پنجاب میں 19 سے 22 مئی کے دوران طوفانی بارش کا امکان
05-17-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 19 سے 22 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سورج کی تپش کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ تین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان نہیں، تاہم آنے والے دنوں میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔