سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز اختتام پذیر، ٹائٹل پنجاب کے نام
05-16-2026
(لاہورنیوز) سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز اختتام پذیر ہو گئیں، ایونٹ کا ٹائٹل پنجاب کے نام رہا۔
وفاقی سیکرٹری اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ محی الدین احمد وانی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، سپیشل کھلاڑیوں نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب نے 12 گولڈ میڈلز کیساتھ گیمز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، سندھ 9 سونے، 10 چاندی میڈلز کے ساتھ دوسرے، فیڈرل ایریا 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سپیشل کھلاڑیوں نے ریسز، شارٹ پٹ، منی جیولن تھرو سمیت مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاٸی، محی الدین وانی نے رونق لاکھانی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں تین روزہ گیمز کا انعقاد ہوا۔