ایس پی موبائلز کا داخلی و خارجی ناکوں پر اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایت
05-16-2026
(ویب ڈیسک) ایس پی موبائلز بلال احمد نے لاہور کے داخلی و خارجی ناکہ جات کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ناکوں کا اچانک دورہ کیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی موبائلز بلال احمد نے ٹھوکر نیاز بیگ ناکہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی، انہوں نے متعلقہ پی آر یو ٹیمز کو بھی چیک کیا اور ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ناکے پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں جبکہ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔ اس موقع پر ایس پی موبائلز نے اہلکاروں کو منشیات کی روک تھام کیلئے مشکوک گاڑیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔