بتی چوک : بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری جاں بحق

05-16-2026

(لاہور نیوز) بتی چوک کے علاقے میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 52 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔