فاطمہ ثنا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

05-16-2026

(لاہور نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان فاطمہ ثنا نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی تیز ترین ففٹی بنا دی، کپتان نے صرف 15 گیندوں پر ریکارڈ ساز ففٹی سکور کی ہے۔ بھارت کی ریچا گھوش نے 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 223 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا ہے۔ فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عائشہ ظفر 45، سائرہ جبیں 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ منیبہ علی نے 22 اور ارم جاوید نے 29 رنز سکور کیے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے ویمنز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔