اعوان ٹاؤن: سرکاری سکول کے گیٹ کے قریب جانور باندھ دیئے گئے
05-15-2026
(لاہور نیوز) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعوان ٹاؤن کے گیٹ کے قریب اہل علاقہ نے جانور باندھ دیئے۔
سکول کے مرکزی گیٹ پر جانور کھڑے ہونے سے طالبات کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبات کے لئے پریکٹیکل امتحان کیلئے سکول داخل ہونا مشکل ہو گیا، والدین نے کہا ہے کہ جانور باندھنے سے پریکٹیکل دینے آنے والی طالبات کیلئے سکول میں انٹری مشکل ہوگئی ،جانوروں کے گوبر سے سکول کا مرکزی راستہ بند اور تعفن پھیل رہا ہے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ درخواست کے باوجود اہل علاقہ مرکزی گیٹ سے جانور نہیں ہٹا رہے، ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سکول کا گیٹ کلیئر کروائے۔