شہر لاہور کے تمام تھیٹرز میں پرانے اوقات پر ڈراموں کا آغاز آج سے ہو گا

05-15-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور کے تمام تھیٹرز میں پرانے اوقات پر ڈراموں کا آغاز آج سے ہو گا۔

رات گیارہ سے ایک بجے تک ڈرامے نمایش پذیر ہوں گے، پرنس، شبستان، محفل، ناز، تماثیل سمیت دیگر تھیٹر ہالز میں نئے ڈرامے آج سے شروع ہو رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر پرانے ڈراما اوقات پر ڈرامے شروع ہوں گے۔ تھیٹر انڈسٹری کی پرانے اوقات پر ڈرامے شروع ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔