بابر اعظم مکمل فٹ ہیں،دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہونگے، ہیڈ کوچ سرفراز احمد
05-15-2026
(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کےہیڈکوچ سرفرازاحمد نےکہا بابر اعظم مکمل فٹ ہیں،اوردوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہیں،پلئینگ الیون کاٹاس کےبعد آپ سب کوعلم ہوجائےگا،پہلےٹیسٹ میچ کےرزلٹ کےبعد مایوسی ہوئی، ماضی کوچھوڑ کر آگے بڑھ رہے ہیں امید ہے اچھے رزلٹس آئیں گے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کےہیڈکوچ سرفراز احمد نےسلہٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بابر اعظم پی ایس ایل میں بہترین کھیلے اور دماغی طورپربھی فریش نظرآئے،تنقید ہمارےلئےنئی چیز نہیں ہےجب کرکٹ اچھی نہیں کھیلیں گے تولڑکوں پرتنقید ہوگی،ہم سوشل میڈیاکی تنقیدسےپریشان نہیں ہوتے،امید ہے میرا کپتان اورکھلاڑی اگلے میچ میں عمدہ پرفارمنس دینگے،جوہوگیا ماضی میں ہوگیا ہمارا فوکس دوسرے ٹیسٹ پر ہے۔ مزیدکہا رضوان بہت زبردست وکٹ کیپر رہا ہے کبھی پریشر ہوجاتا ہے،امید ہے محمد رضوان اگلے میچ میں اچھا پرفارم کرے گا وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں میں پلئینگ الیون فائنل کرلی ہے،بارش ہورہی ہے تو کچھ پلئینگ الیون میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے،امید ہے تجربہ کار کھلاڑی اپنے اوپر ذمہ داری لینگے، عبداللہ فضل اور آذان اویس بہترین کھیلے ہیں امید ہے آگے بھی اچھا کھیلیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا ٹاس کا فیصلہ ہمارا اچھا تھا ٹیسٹ میں جو ڈسپلن برقرار رکھے گی وہی جیتے گی، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہےہم ادھر اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھا ہی کھیلیں گے،کھلاڑی ہونے کے ناطے مختلف سوچنا پڑتا ہے کوچ ہونے کے ناطے مختلف سوچنا پڑتا ہے،چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی دوسرے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔