لاہور میں 288 ٹریفک حادثات؛ 2 افراد جاں بحق272 زخمی

05-15-2026

(لاہور نیوز) 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 228 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 272 زخمی ہوئے، 92 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 180 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔