وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ملک ندیم کامران کے انتقال پر اظہارِ افسوس
05-15-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق صوبائی وزیر و پارٹی رہنما ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مر حوم ملک ندیم کامران کے اہل خانہ اور دیگر سوگوار ان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔ وزیراعلی نے ملک ندیم کامران کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک ندیم کامران کارکن دوست عوامی رہنما تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے انکی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔