نرسنگ سٹاف کو جنرل ڈیوٹی پر مامور کرنے پر پابندی عائد

05-15-2026

(ویب ڈیسک) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نرسنگ سٹاف کو جنرل ڈیوٹی پر مامور کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کر دیں۔

مراسلے کے مطابق نرسز کو جنرل ڈیوٹی پر لگانے سے علاج معالجے کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ  نے ہدایت کی ہے کہ نرسنگ سٹاف صرف اسی پوسٹ پر کام کرے جس کیلئے انہیں تنخواہ دی جاتی ہے۔ ڈی جی نرسنگ، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس اور نرسنگ کالجز کے پرنسپلز کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ہسپتالوں میں نرسنگ سروسز کو بہتر بنانا اور مریضوں کیلئے معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔