لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 266 ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز کے تبادلے

05-15-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں 266 ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیے ہیں۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راجہ قمر الزمان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تبادلہ ہونے والے ججز کو 19 مئی تک نئی تعیناتی کی جگہوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبادلہ کیے جانے والے ججز میں ایڈیشنل سیشن جج عمر رشید کو فتح جنگ سے حافظ آباد ٹرانسفر کیا گیا ہے، جبکہ حارث علی کو فیصل آباد اور شازیہ ظفر کو چشتیاں تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح بابر حسین کو لاہور، عبدالقیوم کو ملتان اور محمد امین کو صادق آباد میں تعیناتی دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تبادلوں کو عدالتی امور کی بہتری اور انتظامی ضروریات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔