طوفانی بارش، شاہ عالم مارکیٹ میں دیوار گرنے سے ریڑھی بان جاں بحق

05-15-2026

(لاہور نیوز) شاہ عالم مارکیٹ کی نور والی گلی میں دیوار گرنے سے ریڑھی بان جان کی بازی ہار گیا۔

صوبائی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے دوران پلازہ کے اوپر والی دیوار گرنے سے بلال نامی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد کالز کے باوجود ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر نہ پہنچ سکی، بعد ازاں ریسکیو کی جانب سے متوفی کی لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا۔