افسران کے گھروں پر تعینات اضافی پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کیلئے اقدامات
05-15-2026
(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے افسران کے گھروں پر تعینات اضافی اہلکاروں کو واپس بلانے کیلئے اقدامات جاری ہیں تاہم آپریشنز ونگ تاحال مکمل کامیابی حاصل نہ کر سکا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بعض افسران نے اضافی اہلکاروں کو واپس پولیس لائنز جانے کی اجازت دے دی جبکہ کچھ افسران نے واپس بلائے جانے والے اہلکاروں کو چند گھنٹوں بعد دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں اہلکار اب بھی لاہور میں تعینات مختلف افسران کے گھروں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ آئی جی کے عہدے پر تعینات ایک افسر نے بھی چند ہی گھنٹوں میں واپس بلائے گئے اہلکار دوبارہ طلب کر لئے۔