میٹرک نتائج اور امتحانی شیڈول کی ابتدائی تاریخیں فائنل ہونے کا امکان

05-15-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک نتائج اور آئندہ امتحانی شیڈول سے متعلق ابتدائی تاریخوں پر مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق دہم جماعت (میٹرک) کا نتیجہ 6 اگست کو جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نہم جماعت کے نتائج 2 ستمبر کو جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 6 اکتوبر سے شروع کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، حکام کے مطابق نتائج اور امتحانات کے شیڈول کی باضابطہ منظوری جلد متوقع ہے۔ طلبہ کو نتائج آن لائن اور متعلقہ بورڈ دفاتر سے دستیاب ہوں گے، جبکہ سیکنڈ اینول امتحانات کیلئے داخلہ شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا۔ تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول کو حتمی شکل دینے کا مقصد طلبہ کو بروقت تعلیمی سرگرمیوں میں تسلسل فراہم کرنا ہے۔