شاہدرہ پنڈ میں مین روڈ پر گیس پائپ لائن دھماکہ، دو افراد زخمی
05-15-2026
(لاہور نیوز) فیروزوالہ کے علاقے شاہدرہ پنڈ میں مین روڈ پر گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی نجی ہسپتال اور آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔