عمران امین کا این ایس آئی ٹی سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار

05-15-2026

(لاہور نیوز) سی بی ڈی پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے این ایس آئی ٹی سٹی پر ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

 سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین  نے منصوبے کا دورہ کر کے جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران سی ای او عمران امین  نے این ایس آئی ٹی سٹی کے داخلی راستے اور پبلک ریلم میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جبکہ ٹائل ورک کے معیار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام  نے سی ای او سی بی ڈی پنجاب کو منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور مقررہ مدت کے حوالے سے بریفنگ دی، عمران امین  نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اس موقع پر عمران امین کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو پاکستان میں جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی شہری ترقی کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی بی ڈی پنجاب عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، جو آئی ٹی سیکٹر، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔