لاہور: آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک اور شہری چل بسا
05-14-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک اور شہری چل بسا۔
کتے کے کاٹنے کا شکار مریض میو ہسپتال میں دم توڑ گیا، ثمر عباس کو 11 مئی کو میو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ شاہدرہ کا رہائشی 60 سالہ سید سمر عباس ریبیز کا شکار بنا، یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں کتوں کے کاٹنے سے 5 اموات ہو چکی ہیں۔