پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں شروع

05-14-2026

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

  پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے سلہٹ میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سمیت نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی خوب پریکٹس کی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہو گا جبکہ دو میچز کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 104رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ دوسرے ٹیسٹ میں غلطیاں نہ دہرائیں۔ دوسری جانب میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ جمعرات سے شروع ہونے والی بارش پورے ہفتے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔