انمول عرف پنکی کو پکڑنے کیلئے لاہور پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دیں
05-14-2026
(لاہور نیوز) منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری ،سوشل میڈیا پر نیوز چلنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے نوٹس لے لیا۔
ایس پی سی آر او کو آڈٹ کا ٹاسک سونپ دیا گیا، ملزمہ کے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمات درج پائے گئے، ناصر اور ریاض کیخلاف 2020 میں اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا، 2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں منشیات فروشی کامقدمہ درج ہوا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق مقدمات میں انمول عرف پنکی نامزد ملزمہ ہے، دونوں مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری ہونا باقی ہے، مقدمات کے چالان مرتب کر کے عدالت بھجوائے جا چکے ہیں، ٹرائل نامزد ملزمہ کے دونوں بھائیوں کی حد تک ہو چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انمول عرف پنکی کی گرفتاری نہ ہونے پر افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ملزمہ کو 2022 اور 2020 کے مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔