بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

05-14-2026

(لاہور نیوز) بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل ہوچکا، بالائی اوروسطی علاقوں میں 6گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، اسی لئے عوام کو خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ڈی ام اے پنجاب نے کہا ہے کہ واسا، ایمرجنسی سروسز اور دیگر ریسکیو ادارے الرٹ رہیں، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کریں جبکہ دوران بارش شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔