پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے پر شایان شان تقریب کی ہدایت

05-14-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے کے تاریخی موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر 21 اور 25 مئی کو خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چین کے لاہور میں قونصل جنرل سن یان سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے قونصل جنرل سن یان کی قیادت میں چین کے سفارتی اوفد کی آمد پر تپاک خیرمقدم کیا، علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے چین کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور مزید منصوبوں کے حوالے سے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ مریم اورنگزیب کی سن یان سے گفتگو 21 مئی کو پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تین روزہ نمائش منعقد ہوگی، 25 مئی پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال کی تکمیل پر بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے تجربات کو پنجاب کی ترقی کے لئے بروئے کار لارہے ہیں، سفارتی تعلقات کے 75 سال چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی کے روشن باب ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری صدر شی جن پنگ اور قائد محمد نوازشریف کی پاک چین دوستی کی لازوال دوستی کا اہم باب ہے۔ مریم اورنگزیب نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ چین کے صوبے زی جیانگ اور صوبہ پنجاب کے درمیان دوستی سے دو طرفہ تجارت بڑھے گی، پنجاب حکومت چین کے ساتھ مل کر ٹورازم اور ایکو سسٹم کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔