ٹریفک جرمانوں میں کمی، ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا

05-14-2026

(لاہور نیوز) ٹریفک جرمانوں میں کمی، ٹریفک پولیس کی ایپلی کیشن کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

آج سے کمرشل گاڑیوں کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری ہوں گے، موبائل فون کا استعمال، لین لائن، ٹریفک بہاؤ میں خلل، پریشر ہارن اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک ہزار ہوگا۔ بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ دو ہزار ہی ہوگا، دو ہزار سی سی کار ڈرائیورز کو لین لائن پر دو ہزار جبکہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3 ہزار جرمانہ ہوگا۔ بغیر لائسنس کمرشل گاڑی چلانے اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار جرمانہ ہوگا، دھواں چھوڑنے پر موٹرسائیکل اور رکشہ کو دو ہزار، کار کو تین ہزار جبکہ کمرشل گاڑیوں کو پانچ ہزار جرمانہ ہوگا۔ کار، موٹرسائیکل و کمرشل گاڑیوں کی مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے کم کر دیئے گئے۔