آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک اور شہری جاں بحق، ایک ہفتے میں دو ہلاکتیں

05-14-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ سید ثمر عباس آوارہ کتے کے کاٹنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سید ثمر عباس کو چند روز قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد انہیں میو ہسپتال لاہور میں داخل کیا گیا۔ تاہم دورانِ علاج آج وہ دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق مریض کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کتے کے کاٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔