منشیات مقدمہ: انمول عرف پنکی کا بھائی ریاض بلوچ بھی بااثر نکلا

05-14-2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں منشیات کے مقدمے میں سال 2022 میں گرفتار ہونے والے انمول عرف پنکی کے بھائی ریاض بلوچ کو گرفتاری کے تقریباً 2 ماہ بعد مارچ 2022 میں عدالت سے باعزت بری کر دیا گیا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق پولیس ریاض بلوچ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکی جس کے باعث ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ پولیس نے ریاض بلوچ کو 7 جنوری  2022کو لاہور سے مبینہ طور پر منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جبکہ اس کی بہن انمول بلوچ مقدمے میں نامزد ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکی۔ تفتیشی افسر نے ریکارڈ میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ گاڑی سمیت فرار ہو گئی تھی اور اس سے متعلق مزید تفتیش باقی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ریاض بلوچ سے چرس، ہیروئن اور کوکین برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ برآمد شدہ منشیات کے سیمپلز فرانزک کیلئے بھی بھجوائے گئے تھے۔ ریکارڈ کے مطابق دونوں بہن بھائیوں کے خلاف درج مقدمے میں عمر قید سے 14 سال تک سزا ہو سکتی تھی تاہم ناقص تفتیش کے باعث ملزم عدالت سے بری ہو گیا۔