پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
05-14-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.26 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.26 فیصد مندی دیکھی گئی ہے، انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔