سورج کی کرنیں معمول سے تیز، شہرمیں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
05-14-2026
(لاہور نیوز) شہر میں آج موسم گرم اور خشک ہے جبکہ شہر کا مطلع صاف رہنے کے باعث سورج کی معمول سے تیز کرنیں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی نہیں آ رہی۔ دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 126 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دسواں نمبر ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔