کاہنہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی گرفتار
05-14-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں ناکہ بندی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق 3 موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گرفتار ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔