بارش کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی معطل، 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ
05-13-2026
(لاہور نیوز) شہر میں بارش سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
بجلی کی بندش سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔لیسکو کے 250 سے زائد فیڈرز سے تاحال بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ۔ مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے سے بھی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔ ہربنس پورہ،عامر ٹاؤن میں 4 گھنٹے سے بجلی بند ہے ۔ علامہ اقبال ٹاؤن الحمد کالونی میں سہ پہر4بجےسے بجلی بند ہے ۔ غازی روڈ ، مست اقبال روڈ اور ملحقہ آبادی میں دوپہر 3 بجے سے بجلی بند ہے ۔ شنگھائی روڈ پاک ٹاؤن میں بھی 4 گھنٹے سے بجلی بند ہے ۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کومشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔