لاہور: 10 ارب کی مالیت کے جدید ماڈل فش مارکیٹ منصوبہ کا پی سی ون منظور
05-13-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں جدید ماڈل فش مارکیٹ کے منصوبے کا پی سی ون منظور ہو گیا۔
کاہنہ کاچھا میں عالمی معیار کی ماڈل فش مارکیٹ تعمیر کی جائے گی، فش مارکیٹ منصوبے پر عملی کام جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے، جدید ماڈل فش مارکیٹ2 سال میں مکمل کی جائے گی۔ منصوبے پر تقریباً 10 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے، ماڈل فش مارکیٹ میں جدید اوکشن ہال قائم کئے جائیں گے، فش آؤٹ لیٹس، کولڈ سٹوریج اور ریٹیل شاپس منصوبے کا حصہ ہوں گی۔ فوڈ کورٹ، پراسیسنگ یونٹس اور جدید سہولیات بھی فش مارکیٹ میں شامل ہے جبکہ جدید فش مارکیٹ سے معیاری اور تازہ مچھلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔