بارشوں کے پیش نظر لاہور انتظامیہ اور واسا ہائی الرٹ
05-13-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر نکاسی آب کے نظام کی صفائی اور ندی نالوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی جاری ہے. ترجمان کے مطابق شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹی ہوئی تاروں سے دور رہیں جبکہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو ریسکیو 1122 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے واسا کو خصوصی طور پر نشیبی علاقوں سے پانی کی مکمل نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔