سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1465 پوائنٹس کی کمی
05-13-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1465 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1590 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 916 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.29 فیصد، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 2.13 فیصد اضافہ، جبکہجاپان کے نکی انڈیکس میں 0.79 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.26 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔