کراچی سے گرفتار انمول پنکی کا نام لاہور کے منشیات مقدمے میں بھی سامنے آ گیا

05-13-2026

لاہور:(مدثر حسین) کراچی سے گرفتار مبینہ منشیات سمگلر انمول پنکی کا نام لاہور میں درج منشیات فروشی کے مقدمے میں بھی سامنے آ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کے بھائی ریاض بلوچ ولد مراد بخش نے 2022 میں گرفتاری کے بعد دورانِ تفتیش اپنی بہن انمول پنکی کا نام بتایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ریاض بلوچ کو 2022 میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1590 گرام منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ریاض بلوچ کی گرفتاری کے دوران انمول پنکی تیز رفتار گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی، تاہم پولیس نے ریاض بلوچ کے خلاف مقدمے کا چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کر دیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول پنکی کی حالیہ گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے اور مختلف مقدمات سے متعلق ریکارڈ بھی کھنگالا جا رہا ہے۔