ماڈل بننے کی شوقین پنکی منشیات ڈیلر کیسے بنی؟ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

05-13-2026

(ویب ڈیسک) گارڈن سے گرفتار ہونے والی بااثر کوکین ڈیلر انمول پنکی نے منشیات نیٹ ورک کیسے تشکیل دیا، مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

انمول پنکی 14 سال کی عمر میں ماڈل بننے کے لیے نکلی اور پارٹیوں میں جانا شروع کیا۔ انمول عرف پنکی کی وکیل سے شادی ہوئی جو عالمی کوکین گینگ میں کام کرتا تھا۔  شادی کے بعد ملزمہ نے کوکین کا کام شوہر کے ساتھ شروع کیا۔وکیل شوہر سے طلاق کے بعد پنکی نے پولیس افسر سے شادی کی۔ تین بھائیوں کی مدد سے کوکین کا نیٹ ورک قائم کیا اور ڈیلر بن گئی۔انمول نے کوکین  بنانے کا طریقہ انٹرنیٹ سے سیکھا بعد میں اپنا برانڈ بھی بنا لیا۔  ملزمہ کو پانچ سال قبل پنجاب پولیس نے گرفتار کیا اور مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے رشوت لے کر چھوڑا۔ پنکی لاہور سے دو خواتین کے ذریعے ٹرین سے کوکین کے پانچ پیکٹ کراچی بھیجتی تھی۔ سٹیشن سے بائیک رائیڈرز منشیات کے الگ الگ پیکٹ لے کر ڈیلرز تک پہنچاتے تھے۔ ڈیلرز کی مدد سے کوکین شہریوں کو بھیجی جاتی تھی  پیسے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر ہوتے تھے۔ انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک میں کوئی ایک دوسرے سے نہیں ملتا تھا۔ ملزمہ انمول پنکی نے گلگت میں ایک ہوٹل بھی بنا رکھا ہے، گروپ میں اس کے بھائی ناصر کی گرل فرینڈ بھی شامل ہے۔ بھائی کی گرل فرینڈ کی مدد سے کراچی کی پارٹیوں میں کوکین سپلائی کی جاتی رہی ہے۔ ملزمہ انمول کے دو بھائیوں کو ماضی میں کراچی پولیس گرفتار کرچکی ہے، ملزمہ کوکین سے ماہانہ کروڑوں روپے کماتی تھی۔