غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 18 عمارتیں مسمار
05-13-2026
(لاہور نیوز)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی اور خطرناک تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے اسلام پورہ، داتا گنج بخش، واہگہ اور راوی زون میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار مختلف زونز میں 18 غیر قانونی عمارتیں مسمار جبکہ 13 عمارتوں کو سیل کر دیا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے کے وژن کے تحت شہر گیر کریک ڈاؤن جاری رہے گا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نقشہ منظوری کے بغیر ہونے والی تعمیرات کو فوری طور پر سیل کیا جائے۔ کیپٹن (ر) علی اعجاز نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات نہ صرف شہری قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ شہر کی خوبصورتی کو بھی متاثر کرتی ہیں، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ نقشوں کے مطابق تعمیرات یقینی بنائیں۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی بلاامتیاز جاری رہے گی۔