برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 533 روپے کلو مقرر
05-13-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں، جس کے مطابق برائلر کے نرخ میں 7 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 533 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 340 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 354 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 368 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈے 230 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 780 روپے مقرر کی گئی ہے۔