ڈمپر کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 2 بچے اور ڈرائیور زخمی، 2 بکرے ہلاک

05-13-2026

(لاہور نیوز) آؤٹ فال روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی لوڈر رکشہ کو ٹکر سے 2 بچے اور لوڈر رکشہ کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ڈمپر نے قربانی کے بکرے لے جانے والے لوڈر رکشہ کوٹکر دے ماری، زخمیوں میں 4 سالہ بچہ محمد اریشان، 13 سالہ ثاقب اور رکشہ ڈرائیور محمد نذیر شامل ہے۔ حادثے میں قربانی کے دو بکرے بھی مر گئے جبکہ دو بکروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، تیز رفتار ڈمپر کا ڈرائیور رکشے کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوگیا، اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔